پاکستان سٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے ملکی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم

پیر 14 جولائی 2025 17:40

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے ملکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے ملکی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ایم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ 35ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پرمسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ سٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کے عکاس ہیں، کاروباری برادری کو ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔