
لاہوراورکراچی کی فضائی حدود بحال، تمام شہروں میں معمولات زندگی بلا خوف رواں دواں
ملک بھر میں معمولات زندگی بھرپور طریقے سے رواں دواں ،کئی شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، دشمن کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اظہار
میاں محمد ندیم
بدھ 7 مئی 2025
15:31

(جاری ہے)
پی اے اے کی جانب سے نئے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا رات کو پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ علاقائی صورت حال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں، پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے.
دوسری جانب بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکے، ملک بھر میں معمولاتِ زندگی بھرپور طریقے سے رواں دواں ہیں، شہریوں کے جوش و جذبے اور ہمت و حوصلے آسمان کو چھو رہے ہیں، وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں بہاولپور میں بھارتی جارحیت کے باوجود عوام نے حملے کا نشانہ بننے والی مسجد میں نماز فجر ادا کی ہے. بھارت کے رات گئے مرید کے میں مسجد پر کئے جانے والے بزدلانہ حملے کے بعد بھی علاقہ مکینوں کے حوصلے بلند ہیں، صبح ہوتے ہی اپنے کام کاج میں مصروف ہیں اور دکانیں کھول لی ہیں، زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دل میں کوئی خوف نہیں، بلکہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پر عزم ہیں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں. بھارت کی جانب سے بزدلانہ جارحیت نے عوام کے حوصلے مزید بڑھا دئیے کراچی کے شہری پرجوش ہیں اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں بھارتی حملے کے بعد لاہور میں معمولات زندگی رواں دواں ہے، تمام مارکیٹیں اور بازار کھلے ہیں اور عوام کے حوصلے بلند ہیں ملک پر بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کیے جانے کے باوجود پشاور میں کسی قسم کا خوف و ہراس نہیں، پشاور کے شہریوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے. پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کو عوام نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہنے کا عزم کا اظہار کیا، کئی شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دشمن کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’بدھ مت کا تبتی نظریہ میرے بعد بھی برقرار رہے گا‘، دلائی لامہ
-
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
ہونڈا کی مختلف ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ، عوامی سواری مزید مہنگی ہوگئی
-
پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر ممبران کو حلف لینے سے روک دیا
-
نئے مالی سال کے آغاز پر پہلے ہی دن سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
-
ترکی: پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والا کارٹونسٹ حراست میں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیوں کو باضابطہ ختم کر دیا
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.