Live Updates

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا

تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہسپتالوں میں موجود رہنے کی ہدایت

بدھ 7 مئی 2025 17:58

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا۔تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہسپتالوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے۔ پوری قوم حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں۔ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ دشمن کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مکار دشمن نے پاکستان کی شہری آبادیوں پر بزدلانہ حملے کئے ہیں۔ پہلگام کے جھوٹے اور بے بنیاد الزام کی آڑ میں بھارت نے یہ بذدلانہ حملہ کیا ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات