
بھارت نے رات کے اندھیرے میں جارحیت کر کے اپنے مذموم عزائم سے پردہ اٹھا دیا ،صدرآزاد کشمیر
بدھ 7 مئی 2025 18:13
(جاری ہے)
بھارت نے جس طرح رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نہتے سویلینز پر حملہ کیا اور جس طرح سے پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیا اُس سے بھارت اور مودی سرکار کو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو جانی چاہیے کہ پاک افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور آزادکشمیر کے عوام کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد سے بہانہ بنا کر کشمیری عوام پر ظلم و بربریت میں پہلے ہی اضافہ کر دیا تھا اور جس طرح اُس نے بھارت کی یونیورسٹیز سے کشمیری طلبہ کو نکالا تو میں آزادکشمیر کی یونیورسٹیز کے چانسلر کی حیثیت سے ان کشمیری طلبہ سے کہوں گا کہ وہ یہاں آزادکشمیر آئیں اور آزاد کشمیر کی کسی بھی یونیورسٹی میں کسی بھی مضمون یا کلاس میں داخلے کے لئے انہیں میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہمیشہ سے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں لیکن موجودہ تناظر میں جس طرح اُن کی قربانیوں کے باعث مسئلہ کشمیر بین لااقوامی سطح پر اُجاگر ہوا ہے ۔ اس موقع پر عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر کشمیر پر ثالثی کرائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا موثر رول ادا کرے تاکہ کشمیری عوام کو اُن کی مرضی و منشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل سکے۔ کیونکہ پاک بھارت دونوں کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاںایوان صدر مظفرآباد میں بین الاقوامی اور انگلش میڈیا کے ایک گروپ سے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد سے مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں 4ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا اور انہیں عقوبت خانوں میں بند کیا اسی طرح اڑھائی ہزار سے زائد گھر مسمار کیے اور وہاں سے کشمیریوں کو بے گھر کیا۔ اس ساری صورتحال کا انٹرنیشنل کمیونٹی فوری نوٹس لے اور مودی کی جانب سے خطے کے امن کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ بھارت دنیا کے سامنے اپنے آپ کو ایک سیکولر اسٹیٹ ظاہر کرتا رہا ہے لیکن آج دنیا نے دیکھ لیا کے بھارت ایک سیکولر اسٹیٹ نہیں بلکہ ایک ہندو آمریت ہے جو مسلمانوں اور بھارت میں مقیم دیگر اقلیتوں کو زیر عتاب کیے ہوئے ہے اور اس کا عملی مظاہر ہ بھارت نے رات کی تاریکی میں آزادکشمیر اور پاکستان میں معصوم شہریوں پر حملے کر کے اپنی اصلیت دکھا دی ہے ۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت کینیڈا، پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس سے بھارت ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر دنیا کے سامنے آیا ہے جس سے مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوا ہے اور انٹرنیشنل کمیونٹی اب بھارت کے تمام فسطائی ہتھکنڈوں اور ہندوتوا نظریے سے بخوبی واقف ہو چکی ہے ۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں گزشتہ کئی دنوں سے کہہ رہا ہوں کہ بھارت میں مودی سرکار اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے جس کا عملی مظاہرہ بھارت کی جانب سے گزشتہ رات کیا گیا کہ اُس نے نہتے لوگوں پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور پاک فوج کی بروقت جوابی کارروائی سے دشمن کو منہ کی کھانی پڑی۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کھل کر آگے بڑھے اور جنوبی ایشیاء میں قیام امن اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حق خودارادیت دلوایا جائے تاکہ کشمیری عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اگرچہ اس وقت خطے میں بھارت نے جنگ مسلط کر کے صورتحال کو انتہائی کشیدہ کر دیا ہے لیکن اس صورتحال میں مسئلہ کشمیر دوبارہ ایک فلیش پوائنٹ بنا ہے لہذا عالمی برادری دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے آگے بڑھے کیونکہ خطے میں بد امنی کی اصل اور اہم وجہ مسئلہ کشمیر ہی ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.