بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر دارالحکومت کے ملازمین بپھر گئے، ریاستی ملازمین کا سمندر امڈ آیا

بدھ 7 مئی 2025 18:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر دارالحکومت کے ملازمین بپھر گئے۔ ریاستی ملازمین کا سمندر امڈ آیا۔ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین نے آل سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو بعد ازاں جلسہ کی صورت اختیار کر گیا۔ UNO دفتر تک مارچ۔ ملازمین کا جوش دیدنی تھا۔

پاک فوج کے حق میں زبر دست نعرہ بازی ’’مودی تیری موت پاک فوج‘‘ ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کے نعروں سے دارالحکومت گونج اٹھا۔ کلمہ ہمارا ہتھیار ہو گا۔ ریلی سے صدر محمد شریف اعوان، چیئرمین جاوید چوہدری، راجہ ضیغم فاروق، امجد اعوان، قاضی اقبال، عمر افسر، راجہ ظہیر خان، خانزادہ امجد محمود سدوزئی، سردار حفیظ انجم، شبیر عباسی، خالد راٹھور، مظہر حسین تاج، سردار فاروق سلیمان، ساجد شاہ، اصغر خان یوسف زئی، چوہدری شفیق، سلطان محمود، غلام جیلانی، علی الحسنین کاظمی، حقیق راٹھور و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد شریف اعوان نے کہا کہ جنرل عاصم منیر ہمارے سپریم کمانڈر کی قوت ایمانی اور ولولہ انگیز خطاب نے مودی کی نیندیں حرام کر دیں اور بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں نہتے عوام پر گولہ باری کی۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے عوام اور ملازمین تمہیں زمین بوس کر دیں گے اور بزدل دشمن کو خبر دار کیا کہ ہوش کے ناخن لے ورنہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ مودی کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر مکتبہ فکر کی طرح ملازمین بھی پاک فوج اور پاکستان کے لیے ہر قربانی دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور ملک کی آزادی اور بقاء کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گی-