بھارت کے بزدلانہ میزائل حملوں کے اس نازک لمحے پرمیں اپنی جری اور بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں، ڈاکٹرعشرت العباد خان

بدھ 7 مئی 2025 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)سابق گورنر سندھ و بانی "میری پہچان پاکستان"ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاہے کہ بھارت کے بزدلانہ میزائل حملوں کے اس نازک لمحے پرمیں اپنی جری اور بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں،ہماری افواج دشمن کے مقابل ایک آہنی دیوار کی مانند سینہ سپر ہیں، اور پوری قوم ان کے ہر فیصلے اور ہر قدم پر بھرپور اعتماد کے ساتھ متحد ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ محض ایک جنگ نہیں، بلکہ ہمارے ایمان، غیرت اور وطن سے بے پناہ محبت کا حقیقی امتحان ہے۔ میں "میری پہچان پاکستان" کے چاہنے والوں سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ یکجہتی اور ثابت قدمی کا عزم مضبوط رکھیں اور اپنے جوانوں کا حوصلہ بڑھائیں۔ یاد رکھیں، جب ایک قوم متحد ہو، دنیا کی کوئی طاقت اس کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔ہم سب ایک آواز اور ایک جذبے کے ساتھ تیار ہیں اور اپنے پیارے وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔