بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے،چوہدری حامد حمید

پاکستان کی بہادر افواج خصوصا ہماری جانباز فضائیہ پورے عزم و حوصلے کے ساتھ جواب دے رہی ہیں

جمعرات 8 مئی 2025 11:20

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر مملکت چودھری حامد حمید نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بزدلانہ حملہ کیا لیکن وہ جان لیں کہ جارحیت کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر مملکت چودھری حامد حمید۔

بیکو لائٹ انڈسٹری کے شیخ آصف وہرہ،ڈاکٹر جاوید اور دیگر رہنمائوں نے پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج خصوصا ہماری جانباز فضائیہ پورے عزم و حوصلے کے ساتھ جواب دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اور متحد ہے، بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے، ایک ناقابلِ شکست قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوت سے بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گا، ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پاکستان متحد ہے، سر اٹھا کر کھڑا ہے، اور مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچیس کروڑ عوام یکجاں ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہی-