
مقبوضہ جموںوکشمیر،گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 28سو سے زائد نوجوان گرفتار، چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ جاری
جمعرات 8 مئی 2025 12:00
(جاری ہے)
بے لگام بھارتی فورسز اہلکاروں چھاپوں کے دوران سونا اور پیسے بھی لوٹ رہے ہیں۔ سرینگر میں جن شہریوں کے گھروں پر چھاپوں کی اطلاعات ملی ہیں ان میں ساحل نثار گنائی، معراج الدین راتھر، غلام جیلانی بھٹ ،. دانش الطاف ، قاضی عثمان ، الطاف احمد ڈار،محمد آصف ناتھ، امیر احمد گوجری ۔
مظفر احمد میر ،رمیز احمد میر،بابر سہیل ، عادل محمد لون، زاہد احمد الٰہی،بشیر احمد بھٹ ۔ محمد ایوب پیرے،غلام رسول پیرے ، غلام محمد بھٹ، عبدالاحد بٹ ،ثنا اللہ بھٹ ،توحید احمد بھٹ ، محمد اشرف وانی،عبدالرحمن وانی ،محمد علی وانی ،گلزار احمد وانی ، اشرف احمد وانی، محمد عاشق ملک ،عبدالرشید ملک ولد غلام احمد ملک،شبیر احمد ملک ، فاروق احمد پارے ،بلال احمد ملک اورنثار احمد وانی شامل ہیں۔سری نگر شہر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 100 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں اور جموں خطے میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں ، گھروں پر چھاپوں ، بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی سنگین صورتحال کا جائز لینے کے لیے اپنی ٹیم علاقے میں بھیجے۔انہوں نے عالمی ادارے پر یہ بھی زور دیا کہ وہ بھارت کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دے ۔ ترجمان نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں رہائشی مکانات، مساجد اور مدارس سمیت آبادی والے علاقوں پر بھارتی حملوں کی بھی شدید مذمت کی۔ بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جو خطے میںپائیدار امن و استحکام کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.