Live Updates

مودی نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا،ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا،راجہ پرویز اشرف

جمعرات 8 مئی 2025 14:05

مودی نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سابق وزیر اعظم و پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مودی نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا،ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا،بھارت کو جن رافیل طیاروں پہ غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں پہلگام واقعہ کے بعد اور بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف بحث میں حصہ لیتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مودی کی سیاست، نفرت کی سیاست ہے،وہ ہمیشہ من گھڑت کہانیاں سنا کر پاکستان پہ الزام لگاتا ہے،پہلگام میں بھی اسی طرح فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں بھارت نے حملہ کیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا،بھارت کو جن رافیل طیاروں پہ غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پہ فخر ہے،بھارت ہمیشہ ہمارے سویلین پہ حملے کرتا ہے جبکہ پاکستان نے صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پہ فخر ہے،مودی کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس نے اس کے لئے بہت تیاری کی مگر ناکام رہا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھارت نے ہر طرح کی دہشت گردی کو سپورٹ کیا،پاکستان میں دہشت گردی کی مختلف وارداتیں کیں۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات