
نئی دہلی: آل پارٹیز اجلاس میں بھارتی حزب اختلاف جماعتوں کی حکومت کو مکمل حمایت کا یقین دہانی
حکومت نے اجلاس کے بعض فیصلوں کو قومی سلامتی کے مفاد میں خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا اس لیے وہ شیئر نہیں کی جا سکتیں. بھارتی وزیر پارلیمانی امور
میاں محمد ندیم
جمعرات 8 مئی 2025
15:04

(جاری ہے)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بتایا کہ انہوں نے تجویز دی ہے کہ انڈیا کو کالعدم عسکریت پسند گروپ ”دا ریزسٹنس فرنٹ“ کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مہم چلانی چاہیے یاد رہے کہ دی ریزسٹنس فرنٹ وہ عسکریت پسند گروہ ہے جسے دہلی نے گزشتہ ماہ پہلگام میں انڈین سیاحوں پر حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے.
انڈیا کا الزام ہے کہ دی ریزسٹنس فرنٹ دراصل لشکرِ طیبہ کا ایک ذیلی گروہ ہے جسے اقوام متحدہ دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے جبکہ دی ریزسٹنس فرنٹ کی جانب سے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرچکا ہے. انڈیا کے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے کہا ہے کہ اگر انڈیا کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تو اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا جے ایس شنکر نے یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران کی، جو آج صبح ہی انڈیا کے دورے پر پہنچے ہیں انڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے 7 مئی کو سرحد پار حملہ کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا. جے ایس شنکر نے کہا کہ ہم کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے لیکن اگر ہمارے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اس کا انتہائی سخت جواب دیں گے ادھرایرانی وزیرخارجہ بھارت پہنچ گئے ہیں ایران ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کروانے اور مصالحت کی پیشکش کی ہے عالمی راہنماﺅں اور اقوام متحدہ کی جانب سے دونوں ممالک سے کشیدگی کم کرنے اور تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے تہران کے بیک وقت بھارت اور پاکستان سے قربت رکھنے والے ممالک میں شامل ہے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی انڈیا کے دورے سے قبل پیر کو پاکستان پہنچے تھے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی تھی. ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دورہ انڈیا پہلے سے طے شدہ تھا تاہم موجودہ کشیدگی کے تناظر میں انہوں نے انڈیا آنے سے پہلے پاکستان کا دورہ کیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ جے ایس شنکر نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے کہا ہے کہ ایک پڑوسی اور قریبی ساتھی کے طور پر یہ ضروری ہے کہ آپ کو صورتحال کی اچھی طرح سے سمجھ ہو انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان نے” ایکس “پر بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ انڈیا اور ایران مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے لیے نئی دہلی آئے ہیں انہوں نے لکھا کہ یہ انڈیا ایران دوستی معاہدے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دو طرفہ تعاون کا جائزہ لینے اور اسے بڑھانے کا ایک موقع ہے .
مزید اہم خبریں
-
امارات گروپ کو مسلسل تیسرے سال بھی ریکارڈ منافع
-
’ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں‘ پاکستان کا جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 10ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا
-
پاک بھارت کشیدگی؛ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان
-
بھارت نے حملے کرکے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی اور علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالا ، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں مقیم سفیروں کو بریفنگ
-
پیشہ ور صحافی اب کوئی اور کام دیکھیں
-
حماس کے ساتھ جو کیا وہ ایران مت بھولے، اسرائیل کا انتباہ
-
فضائی آپریشن موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث متاثر ہو رہا ہی: پی آئی اے
-
پاکستان نے 299 ارب کے انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کردیے، اسٹیٹ بینک
-
بھارت کی جانب سے آبی معاہدے کی معطلی علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے. ویلتھ پاک
-
بھارت کے25ڈرونز گرا دیئے، ایک شہری شہید، 4 جوان زخمی ہوئے. آئی ایس پی آر
-
امریکا کا پاکستان اور بھارت سے بات چیت کے براہ راست چینل دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.