Live Updates

ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں،دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا،گورنرسندھ

جمعرات 8 مئی 2025 17:43

ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں،دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا،گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں، دشمن کے کسی بھی حملے کا جلد بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا شہروں اور آبادیوں پر ڈرون حملے کرنا بزدلی ہے، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ کامران خان ٹیسوری اہلِ خانہ کے ہمراہ لاہور میں موجود ہیں۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات