Live Updates

گورنرسندھ واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے پہنچ گئے، واہگہ بارڈر پر مکا لہرا کر بھارت کو للکارا

گورنر سندھ نے سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر اور پاک فضائیہ کے پائلٹس کو سلام تحسین پیش کیا

جمعرات 8 مئی 2025 19:10

گورنرسندھ واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے پہنچ گئے، واہگہ بارڈر پر مکا لہرا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے پہنچ گئے، گورنر سندھ نے اپنی اہلیہ ، 2سالہ بیٹے سمیت دونوں بیٹوں اور بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھی، جوانوں کا خون خوب گرمایا اور انہیں داد بھی دی، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے واہگہ بارڈر پر مکا لہرا کر بھارت کو للکارا۔

بعد ازاں گورنرسندھ نے واہگہ بارڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر کو سلام تحسین پیش کرتاہوں، جنھوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ، پاک فضائیہ کے پائلٹس کو سلام پیش کرتاہوں، جنھوں نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے ، جسے بھارت ہمیشہ یاد رکھے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پریڈ تو بھارت کے ا س طرف بھی ہوئی تھی لیکن وہاں بھارتیوں کا نام و نشان نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح جب یہاں پریڈ کے انتظامات ہورہے تھے تو یہاں موجود پاکستانیوں میں وہی جذبہ بلکہ ا س سے دگنا جذبہ موجود تھا ۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج سفارتی محاذ پر پاکستان کی جیت ہوئی ہے کیونکہ پاکستان نے پیشکش کی کہ ہم آزادانہ تحقیقات کے لئے تیار ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں گرانا بھی آتا ہے اور اگر تم معافی مانگ لو تو اٹھا کر چائے پلانا بھی آتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مضبوط طاقتور فوج امن کی بات کرتی ہے،مودی اب تمہارا ڈر کا وقت شروع ہوچکانہین۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات