ممبر پنجاب بار کونسل محمد حسین بابر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی والدہ کی نماز جنازہ جہانیاں میں ادا کردی گئی

جمعرات 8 مئی 2025 23:48

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2025ء) معروف قانون دان امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل محمد حسین بابر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، شیخ محمد سلطان اور محمد عرفان شیخ کی والدہ کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقے جہانیاں میں ادا کردی گئی نماز جنازہ جگر گوشہ غزالی زماں رازی دوراں علامہ سید ارشد سعید کاظمی نے پڑھائی نماز جنازہ میں سید طاہر سعید کاظمی،ناظم اعلی جماعت اہلسنت صوبہ پنجاب علامہ فاروق خان سعیدی، علامہ مفتی عثمان پسروری،علامہ مفتی یٰسین،ڈویژنل امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ مجاہد اسماعیل رضوی، ضلعی امیر قاری محمد یونس قادری، رہنما تحریک لبیک ملک اظہر حسین سندیلہ،رہنما تحریک لبیک چوہدری زاہد حمید گجر، ممبر پنجاب بار کونسل رانا طفیل احمد نون،رہنما مسلم لیگ ن اطہر ممتاز، شیخ شاہد جمال، سابق چیئرمین راو ٴ سعادت علی خان،معروف قانون دان شیخ جمشید حیات ایڈووکیٹ، سینئر قانون دان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، فہیم ممتاز ایڈووکیٹ، سابق سیکرٹری جنرل انجمن طلبائاسلام امتیاز حسین میتلا،سابق رہنما اے ٹی آئی شیخ نثار، محمد عطائساقی سمیت ملک بھر سے سیاسی، سماجی مزہبی شخصیات وکلائسمیت اہلیان علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شیخ الحدیث و تفسیر القرآن علامہ سید ارشد سعید کاظمی نے کہا کہ رب کا فیصلہ ہے کہ ہر ذی روح نے موت کا مزہ چھکنا ہے نیک اولاد اپنے مرحوم والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہوتی ہے محمد حسین بابر ایڈووکیٹ اور ان کے بھائیوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی بڑھ چڑھ کر خدمت کی اور دین کی سربلندی کیلئے ہر ممکن کوشش کی مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج جہانیاں میں منعقد ہوگی جبکہ اتوار کو شاہی عیدگاہ ملتان میں منعقد ہوگی۔