بلوچستان عوامی پارٹی کا اہم اجلاس

بھارتی جارحیت اور شہریوں کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت ،دشمن کومنہ توڑ جواب دینے افواج پاکستان کو خراج تحسین

جمعرات 8 مئی 2025 23:34

کوئٹہ+اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وفاقی وزیر میر خالد خان مگسی کی صدارت میں بلوچستان عوامی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ،سینیٹرمحمد عبدالقادر،نائب صدرنصیب اللہ بازئی سابق وزیراعلی جان محمد جمالی،بانی رکن سعید احمد ہاشمی،سینیٹر دنیش کمار، اور رکن صوبائی اسمبلی پرنس آغا عمر شریک ہوئے اجلاس میں بھارتی جارحیت اور شہریوں کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی کی مختلف اہم کمیٹیوں کی تشکیل اور عوامی رابطے مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ میر خالد خان مگسی نے کہا کہ بی اے پی بلوچستان کی سب سے بڑی صوبائی و وفاقی جماعت ہے بی اے پی کا نصب العین صرف عوامی خدمت اور صوبے کی ترقی ہے پارٹی آئین و منشور کے مطابق اہم مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کے بغیر سیاست بے معنی ہے بی اے پی کے کارکنان رابطہ مہم مزید تیز کریں وہ بلوچستان کے مسائل پر وفاقی کابینہ میں آواز اٹھاتے رہینگے۔