ں*بوکھلائے بھارت کے ڈرون حملے بھی افواج پاکستان نے ناکام بنا دیئی:خالد مسعود سندھو

جمعرات 8 مئی 2025 22:25

لله*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بوکھلا کر پاکستان کے شہروں میں ڈرون حملوں کی کوشش کی تا ہم افواج پاکستان نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا، بھارتی ڈرون حملوں کا مقصد فضائوں میں اپنی ذلت کو بحال کرنے کی ناکام کوشش اوربہادر پاکستانی عوام کو خوف زدہ کرنا تھا،بھارت کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ہم ہندوستان کو یہ پیغام دیتے ہیں کے ہمیں تم ان کھلونوں سے نہیں ڈرا سکتے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان فوری طور پر اپنے علاقوں میں تحصیل کی سطح پر پاکستان کا پرچم تھام کر نکلیں اور ریلیوں کی صورت میں قوم کا حوصلہ بڑھائیں۔ بھارتی حملے کے شہدا کے جنازوں کا ملک بھر میں اہتمام کیا جائے، کھلے میدانوں اور پارکوں میں، تمام جماعتوں اور انتظامیہ کو ساتھ ملا کرشہدا کے غائبانہ نماز جنازہ ادا کیے جائیں،دشمن کو پیغام دیا جائے کہ پاکستانی قوم متحد، بیدار و تیار ہے۔