
بھارتی جارحیت کے خلاف کے ایم یو کے تمام کیمپسز میں بھرپور احتجاج
جمعرات 8 مئی 2025 23:10
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں، بچوں اور مساجد پر حملہ کرکے انسانی اقدار کو پامال کیا گیاجو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے لیکن دشمن کی کسی بھی مہم جوئی یا بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم آج سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا نے کے عزم سے سرشار ہے۔ دیگرمقررین نے بھارتی حملوں کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کی اس اشتعال انگیزی کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا احتساب کرے۔ احتجاجی مظاہروں کے اختتام پر طلباء، اساتذہ اور ملازمین نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا اور افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ تمام کیمپسز میں یہ احتجاج مکمل نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منعقد کیا گیا جس کا مقصد بھارت اور دنیاکو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستانی قوم ہر جارحیت کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔مزید قومی خبریں
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.