Live Updates

عمران خان سے علی امین گنڈاپور کوملاقات کی اجازت نہ دے کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا گیا ،پی ٹی آئی کور کمیٹی

کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کردیا ، تحریک انصاف امن کی داعی ہے تاہم مادر وطن کے دفاع اور قومی سلامتی پر کنفیوژن گوارا نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے انہیں فوری رہا کیا جائے،پی ٹی آئی کور اور سیاسی کمیٹی کا اعلامیہ جاری

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 9 مئی 2025 13:08

عمران خان سے علی امین گنڈاپور کوملاقات کی اجازت نہ دے کر قومی یکجہتی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 مئی 2025)پی ٹی آئی کی کور اور سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دے کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا گیا،پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کردیا،پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف امن کی داعی ہے تاہم مادر وطن کے دفاع اور قومی سلامتی پر کنفیوژن گوارا نہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے انہیںفوری رہا کیا جائے۔ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں کثیرالجہتی قومی پالیسی کی تشکیل دی جائے۔حکومت پاک بھارت کشیدگی پر کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کرے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے ریاستی وسائل اور توجہ پاکستان کی سلامتی، سالمیت، خودمختاری، سرحدوں کے دفاع پر مرکوز کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں بروقت، موثر اور فیصلہ کن جوابی کارروائی ناگزیر ہے۔ پاک سرزمین پر بھارتی جارحیت اور نہتے معصوم پاکستانیوں کا قتل عام سنگین ہے۔اسے معمولی نہ لیا جائے۔ان شہادتوں اورمسجدوں کی بے حرمتی کا حساب ہندوتوا کے مراکز اور پیروکاروں سے لینا باقی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزعلی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے سے روک دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں پولیس نے انہیں گورکھ پور  ناکے پر روک دیا گیا تھا۔اس موقع پرعلی امین گنداپورکی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کاکہنا تھا کہ مجھے اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا میں وزیراعظم سے کہتا ہوں اب ان کاکوئی وزیر خیبرپختونخوا ہ میں داخل ہوکر دکھائے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات