Live Updates

سیالکوٹ ،پاکستانی قوم کا ہر فرد وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ، سید علی رضا زیدی

جمعہ 9 مئی 2025 13:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ڈویژن گوجرانوالہ سید علی رضا زیدی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا ہر فرد وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور پاکستانی قوم ایک مرتبہ پھر بھر پور جذبے کے ساتھ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،آج وہ جذ بہ نئی قوت اور حوصلے کے ساتھ دلوں میں موجزن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع سیالکوٹ کے ماہانہ اجلاس میں دفتر ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ، سول سوسائٹی اور تمام طبقات کی جانب سے پاک فوج کے حق میں یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ہر جانب سے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے اور انشاءاللہ بھارت پاکستان کے عزم، اتحاد اور جذبے کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات