Live Updates

مودی حکومت نے گمراہ کُن پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پربین الاقوامی میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا ایکٹوئسٹ سمیت 8 ہزار ایکس اکائونٹ بلاک کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا

جمعہ 9 مئی 2025 14:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) مودی حکومت نے گمراہ کُن پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پرالاقوامی میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا ایکٹوئسٹ سمیت 8 ہزار سے زیادہ ایکس اکائونٹ بلاک کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گمراہ کُن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ ایکس‘‘ بھی بھارتی جارحیت کی زد میں آچکا ہے۔

تاریخ گواہ ہے بھارتی میڈیا نے ہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا کرتے ہوئےصحافتی اقدار کو پامال کیا۔بھارتی میڈیا نے ہمیشہ مودی کی نفرت انگیز سیاست اور جھوٹ کا پرچار کیا۔ پہلگام فالس فلیگ بے نقاب ہونے اور سوشل میڈیا پر ردعمل سے بھارتی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔مودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو 8000 سےزیادہ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی حکم میں بین الاقوامی میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا ایکٹوئسٹ کے اکاؤنٹس پر بھی پابندی میں شامل ہیں۔ ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بھارتی احکامات میں مواد کی وضاحت اورقانونی جوازفراہم نہیں کیا گیا۔بھارت نے یہ نہیں بتایا ان اکاؤنٹس نے کون سے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ کثیر تعداد میں اکاؤنٹس ایسے ہیں جن کو بند کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس کی مکمل بندش آزادی اظہار رائے پرحملہ ہے۔ایکس تمام قانونی راستے تلاش کررہا ہے، صارف عدالتوں سے رجوع کریں۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکم نامے ان اکاؤنٹس کے خلاف ہیں جو بھارتی حکومت اور فوج کے جھوٹ بےنقاب کرتے ہیں۔اکاؤنٹس کی بندش سے واضح ہے کہ مودی پہلگام فالس فلیگ بے نقاب ہونے پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکس اکاؤنٹس کی بندش سے سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔\932
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات