Live Updates

قومی اسمبلی اجلاس، جاری بھار تی جارحیت پربحث جاری ، اراکین کااپنی مسلح افواج کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااظہار

جمعہ 9 مئی 2025 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) قومی اسمبلی میں جمعہ کوبھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری جارحیت پربحث جاری رہی اورمختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین نے افواج پاکستان کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااظہارکرتے ہوئے دفاع وطن کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کے عزائم کااظہارکیا۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے پی پی پی کے حاجی رسول بخش چانڈیونے کہاکہ مودی نے جعفرایکسپریس حملہ اورپہلگام میں جودہشت گردی کی ہے وہ قابل مذمت ہے، ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کاجس طرح مقابلہ کیاہے وہ لائق تحسین ہے، پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ ہم اپنی افواج کے ساتھ اگلے مورچوں میں ایک ساتھ ہوں گے اورپاکستان پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔

ثناءاللہ مستی خیل نے کہاکہ بھارت نے پاکستان پر جو جارحیت مسلط کی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف مسلسل دہشت گردی ہورہی ہے اوراس کے تانے بانے بھارت سے مل رہے ہیں۔ہمارے مغربی سرحدوں پرہونے والی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام حملہ فالس فلیگ آپریشن تھا، اس حملے کے دس منٹ بعد پاکستان پرالزام تراشی شروع کردی گئی جس سے بھارت کے کمزورموقف کی عکاسی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرمیں بھارت کی سات لاکھ افواج کی موجودگی کے باوجود پہلگام حملہ ان کی افواج کی ناکامی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے پرحملہ کرکے یزیدیت کی تاریخ دہرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج اورعوام نے بھارت کوجودندان شکن جواب دیاہے وہ تاریخ میں میں امرہوگیاہے۔ پاکستان ہماری ریڈلائن ہے اوراس کیلئے ہم اپنی جانیں اوراموال قربان کرنے کیلئے تیارہیں۔\932
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات