ساہیوال ، آرٹس کونسل کے زیراہتمام والی بال کلب کے تعاون سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پرجوش ریلی

جمعہ 9 مئی 2025 14:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیراہتمام والی بال کلب کے تعاون سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پرجوش ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں شہر کی ممتاز شخصیات، معروف کھلاڑیوں، ہنر مند افراد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، جبکہ بھارتی جارحیت کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا۔

مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم ملکی سلامتی کے ضامن ادارے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔تقریب کی خاص بات ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ کے عنوان سے منعقدہ والی بال میچ تھا، جس کا مقصد نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ تھا۔

(جاری ہے)

اس میچ نے نہ صرف قومی اتحاد کا پیغام دیا بلکہ دنیا کو یہ باور کرایا کہ پاکستانی قوم ہر محاذ پر اپنے سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

تقریب میں جن نمایاں شخصیات نے شرکت کی اُن میں چوہدری محمد اشرف ولائتیا،ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹرسید ریاض ہمدانی، راجہ فتح اللہ، چوہدری نوید احمد جٹ، سرفراز وڑائچ، مہر محمد امیر سبانہ، ڈویژنل چیئرمین واپڈاعمر فاروق بھٹی،نائب تحصیلدار ساہیوال رائے محمد ریاض اور دیگر معززین شامل تھے۔ریلی اور میچ کے انعقاد کو عوامی حلقوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اسے ایک مثبت اور حب الوطنی سے بھرپور پیغام قرار دیا گیا۔\378