Live Updates

ڈیرہ اسماعیل خان ،تحصیل پروآ ڈیرہ کے عوام کی افواج پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ریلی

جمعہ 9 مئی 2025 15:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) تحصیل پروآ ڈیرہ کے عوام نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے غیور عوام نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا،ریلی کے شرکاءنے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو یہ پیغام دیا کہ ملک پر کسی بھی جنگ کی صورت میں قبائلی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کے خلاف اگلے مورچوں پر لڑنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔

شرکا نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ،عوام کے جوش و جذبہ اور کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پروآ کے باسیوں نے ازلی دشمن بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہر حال میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔\378
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات