جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ضلع اٹک میں یوم دفاع وطن منایا گیا

جمعہ 9 مئی 2025 16:30

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جے یو آئی ضلع اٹک نے ضلع بھر میں یوم دفاع وطن منایا اور پاک فوج کے شانہ بشانہ افواج پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں جے یو ائی ضلع اٹک کے امیر قاری محمد ابراہیم، ناظم عمومی مفتی محمد عبداللہ، جامعہ اسلامیہ عید گاہ روڈ حضرو میں ضلعی نائب امیر قاری محمد اسماعیل، تحصیل سرپرست مولانا سعید الرحمٰن رحمانی ، حضرو سٹی کے امیر مولانا محمد مسعود اختر ضیاء جے یو آئی کے دیگر راہنماؤں مولانا بلال بادشاہ ،قاری عبدالرؤف، مفتی سعید الرحمٰن مولانا سجاد حسین حیدری، مولانا شیر زمان اور دیگر یوسیز اور تحصیل و ضلعی راہنماؤں نے اپنے اپنے مقام پر یوم دفاع وطن کے سلسلہ میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ پاک فوج نے بھارتی عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے ان کو دندان شکن جواب دے کر پاکستانی قوم اور اپنے وطن کا مورال بلند رکھا ہے۔

\378