سابق گورنرسندھ (کل)افواج پاکستان سے یکجہتی کے لئے مظاہرے سے خطاب کریں گے

جمعہ 9 مئی 2025 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)سابق گورنر سندھ نشان امتیاز وروح رواں میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)ڈاکٹر عشرت العباد خان کل ( ہفتہ)کراچی پریس کلب پر شام 8بجے بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان سے یکجہتی کے لئے ایم پی پی کی جانب سے ہونے والے مظاہرے سے خطاب کریں گے۔ جبکہ اس موقع پر اہم شخصیات بھی خطاب کریں گی۔

(جاری ہے)

ایم پی پی کے اورکرز اور اہل وطن کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ مظاہرے میں ایم پی پی کے علاوہ سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی شرکت کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان ایم پی پی نے اہل وطن سے مظاہرے میں شرکت کرکے بھارتی جارحیت اور قوم کو للکارنے کے علاوہ افواج پاکستان کے شاندار کردار پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان اہم خطاب کریں گے۔