yمرید کے،بھارتی حملے میں شہید مسجد ام القریٰ میں نمازجمعہ ادا

oمودی سن،جذبہ ایمانی سب سے بڑا ہتھیار ہے : مولانا ابوذر

جمعہ 9 مئی 2025 20:06

7لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) مرید کے ،بھارتی حملے میں شہید جامع مسجد ام القریٰ میں نماز جمعہ ادا کی گئی،شہریوں میں اس موقع پر بھر پور جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ مسجد ام القریٰ پر بھارتی حملے میں تین شہری شہید ہوئے ،یہاں آنے والاہر فرد اپنی جان قربان کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز بھارتی حملے میں شہید ہونے والی مسجد ام القریٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل شہریوں نے مسجد کی صفائی کی،ملبے کو اٹھایا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جگہ بنائی، جامع مسجد ام القریٰ میں نماز جمعہ مولانا ابو ذر نے پڑھایا،نماز جمعہ میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد بھی پاس کی گئی، مولانا ابوذر کا کہنا تھا کہ مسجد ام القریٰ سے آج اعلان کرتے ہیں کہ مودی سن،جذبہ ایمانی سب سے بڑا ہتھیار ہے، رافیل کی تباہی کروا لی ،ہم تیار وبیدار اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

نماز جمعہ کے بعد شرکا نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر شہریوں نے پاکستانی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔