Live Updates

پاک بھارت صورتحال کو بغور مانیٹر کر رہے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا

جمعہ 9 مئی 2025 21:30

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقامی حکومت پی سی بی، بھارتی بورڈ اور مقامی حکومتی اتھارٹیز سے رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا کہ وہ موجودہ صورتحال سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں موجود کھلاڑیوں اور اسپورٹس اسٹاف سے رابطے میں ہیں۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات