بھارت خطےمیں دہشتگردی کاسب سےبڑا مجرم ہے،بلوچستان ہائیکورٹ بار

جمعہ 9 مئی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر بھارت کی جانب سےسویلین آبادی پرحملوں اور پاک فوج سےاظہاریکجہتی کے لیے جمعہ کو وکلاء نےکوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میر عطاء اللہ لانگوایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطےمیں دہشتگردی کاسب سےبڑا مجرم ہے ، مودی کے ہاتھ مظلوم کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،بھارت بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے،مودی سرکارکی جارحیت،مساجد اورسویلین آبادی پر حملوں کے خلاف آج بلوچستان کے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،صدربلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میرعطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء برادری مادر وطن کے دفاع کے لیے ریاست اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،