ٍ9 مئی: رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ کی ضمانت کی درخواستوں میں 19 مئی تک توسیع

جمعہ 9 مئی 2025 22:10

? لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ سمیت دیگر مقدمات میں رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ کی ضمانت کی درخواستوں میں 19 مئی تک توسیع کر دی امتیاز محمود شیخ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلیے مہلت طلب کی پراسکیوشن کا موقف تھا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے امتیاز محمود شیخ نے عسکری ٹاور حملہ اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت کیلئے رجوع کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔