پاکستان نے غیر ملکی مہمان کرکٹرز کو حفاظت کے ساتھ رخصت کر دیا

تمام غیر ملکی کھلاڑیوں ،براڈ کاسٹنگ کریو کو ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے بھیجا گیا

ہفتہ 10 مئی 2025 11:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستان نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لئے پاکستان آئے ہوئے غیر ملکی کرکٹرز کو حفاظت کے ساتھ رخصت کر دیا ۔پی ایس ایل سیزن ٹین میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان سے واپس چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی بزدلانہ سازشی جارحیت کے سبب پاکستان کرٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے باقی 7 میچ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئے ہیں۔ پی ایس ایل کھیلنے کے لئے پاکستان مین موجود غیر ملکی کھلاڑیوں اور براڈکاسٹنگ کریو کو پاکستان سے وانہ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل میں شریک تمام غیر ملکی کھلاڑیوں اور براڈ کاسٹنگ کریو کو ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے واپس بھیج دیا گیاہے ۔