Live Updates

ڈزنی کا بڑا اعلان، ابوظہبی میں نیا تھیم پارک قائم کیا جائے گا

یہ نیا ریزورٹ یاس آئی لینڈ پر مقامی کمپنی میرال کے اشتراک سے تعمیر کیا جائے گا،رپورٹ

ہفتہ 10 مئی 2025 17:35

ابو ظہبی / لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی نے ابو ظہبی میں اپنے پہلے تھیم پارکڈزنی لینڈ ابو ظہبی" کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، جو مشرق وسطی، افریقہ، بھارت اور ایشیا سے آنے والے سیاحوں کے لیے تفریح کا نیا مرکز ہوگا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ نیا ریزورٹ یاس آئی لینڈ پر مقامی کمپنی میرال کے اشتراک سے تعمیر کیا جائے گا، جہاں پہلے ہی فراری ورلڈ، سی ورلڈ اور وارنر برادرز ورلڈ جیسے مشہور تفریحی مقامات موجود ہیں۔

ڈزنی کے سی ای او رابرٹ ایگر نے کہا:ڈزنی لینڈ ابو ظہبی ایک ایسا مقام ہوگا جہاں ڈزنی کی جادوئی دنیا اور اماراتی ثقافت کا حسین امتزاج پیش کیا جائے گا۔"یہ پارک دنیا میں ڈزنی کا ساتواں تھیم پارک ہوگا۔ اس سے قبل ڈزنی لینڈ امریکہ، ٹوکیو، پیرس، ہانگ کانگ، شنگھائی اور فلوریڈا میں موجود ہیں۔ڈزنی کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی کا انتخاب اس لیے کیا گیا تاکہ خطے کے لاکھوں افراد کے لیے ڈزنی کا تجربہ آسان، سستا اور قریبی بنایا جا سکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات