
وزیراعظم شہباز شریف کی صدرآصف زرداری سے ملاقات
دونوں رہنماوٴں نے قومی سلامتی، خطے کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت
فیصل علوی
ہفتہ 10 مئی 2025
15:30

(جاری ہے)
صدر مملکت نے بھارتی جارحیت، میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔
وزیراعظم نے صدرآصف زرداری کو بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے کی گئی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور اور موثر جواب دیا ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ افسوس کہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کے پاس اپنی خودمختاری کے دفاع ، اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمے دار اور امن پسند قوم کی حیثیت سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں کافی تحمل کا مظاہرہ کیا ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اپنی مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا
-
اسلام آباد میں مسجدوں کو گرانا انتہائی افسوسناک امر ہے
-
یہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا نتیجہ ہے
-
سول ملٹری گٹھ جوڑ نے قوم کو سخت مایوس کیا، ہائبرڈ نظام سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا
-
امریکا نے بی ایل اے، مجید بریگیڈ کو کالعدم دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
-
میں نے بیوروکریسی کی شان میں بس اتنی گستاخی کی کہ یہ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں
-
میں نے کوئی استعفا نہیں دیا،مریم نواز چیف منسٹر بعد میں پہلے میری بیٹی ہے
-
راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا
-
پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر سزا دینا آئین اور انصاف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے
-
ٹرمپ پوٹن ملاقات: امن ڈیل کے لیے کییف کی تائید لازمی، جرمنی
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا
-
سیاحتی علاقوں میں ایمرجنسی رسپانس کو بہتر بنانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.