Live Updates

آزاد جموںوکشمیر، لوگ پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے

ہفتہ 10 مئی 2025 17:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) پاکستان کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دینے کے بعد آزاد جموںو کشمیر میں لوگ پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں گوجرہ بائی پاس سے نلوچھی چوک تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں شرکانے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اس مشکل گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پہلے بھی سمجھایا گیا تھا کہ جنگ کوئی مذاق نہیں۔ مقررین نے کہا کہ مودی نے کشمیر کے اندر جو ظلم ڈھایا ہے، اب اسے اس کا حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ قدم بقدم مل کر لڑیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات