Live Updates

افواج پاکستان نے دشمن پر کاری ضرب لگاکر اسے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا،سیف الرحمان

اتوار 11 مئی 2025 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) کوآرڈینیٹر وفاقی ٹیکس محتسب سیف الرحمان نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو مبارک دی ہے جن کی مدبرانہ قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن پر کاری ضرب لگاکر اسے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ ہی امن کا داعی رہا ہے اور ہمیشہ اسکی پاسداری کرتے ہوئے دشمن پر واضح کرتا رہا کہ ہمارے امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے اور عوام نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں مکمل یکجہتی کا غیر متزلزل مظاہرہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں آج پوری قوم کو فتح نصیب ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی تباہ کن کامیابی بھی دشمن کو ہمیشہ یاد رہے گی،ہر وقت چاک و چوبند دلیر افواج پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری کا مظاہرہ پوری دنیا پر عیاں کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے ناقابل تسخیر دفاع سے ہر گز غافل نہیں ہے جبکہ دوران جنگ پوری قوم کا جذبہ دیدنی تھا اور پوری قوم فتح تک سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی افواج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی رہی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات