Live Updates

پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس نے اپنے پروفیشنل ازم کا لوہا منوادیا،میاں منیر ہانس

اتوار 11 مئی 2025 14:15

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ معروف بزنس مین میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس نے اپنے پروفیشنل ازم کا لوہا منوایا ہے اور دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔پوری دنیا نے پاکستان کی فوج کی جرتوں کو دیکھا ہے۔چیف آف آرمی سٹاف حافظ جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں دشمن کے حملے کا جس طرح جواب دیا ہے اس سے پاکستان کو فتح مبین حاصل ہوئی ہے۔

ہمیں اپنی مسلح افواج کے ایک ایک سپاہی سے چیف آف آرمی سٹاف تک فخر ہے جنھوں نے ناقابل تسخیر دفاع کر کے پاکستان کا پرچم دنیا میں سربلند کر دیا ہے پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کی عظمتوں کو سلام پیش کرتا ہے اور مسلح افواج پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فوج کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دشمن کی طرف سے شکست تسلیم کرنے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان نے ہمیشہ وطن کا دفاع کیا ہے کبھی کسی ملک کے خلاف جارحیت نہیں کی اور نہ ہی کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کی ہے لیکن بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف جو محاذ کھولا تھا اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا اسی وجہ سے بھارت کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سنت رسولﷺ کے مطابق جو حملہ کروایا ہے اس میں اللہ پاک کی غیبی مدد شامل تھی جس نے دشمن کو ہلنے کا موقع نہیں دیا اور 5 گھنٹوں سے زائد پاکستانی ڈرون دہلی کی فضاؤں میں اڑتے رہے اور بھارت کا تمام جنگی نظام جام کر کے رکھ دیا۔

انہوں نے پاک فوج کے اس کامیاب آپریشن کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصرت اور فتح مبین سے تعبیر کیا ہے اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے کہ مسلح افواج پاکستان کا کارنامہ دنیا کی ایک ایسی تاریخ بن گیا ہے جس کو دشمن ہزاروں سال اپنے بچوں کو ڈرا کر رکھے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات