بھارت کی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دینے پر افواج پاکستان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ

اتوار 11 مئی 2025 14:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب کے بعد مودی سرکار کوپاکستان کی صلاحتیوں کا اندازہ ہوگیا،بنیان المرصوص کا آغاز ہوتے ہی بھارتی فوجیوں نے اگلے مورچوں کو خالی کردیا ،بھارت کی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دینے پر افواج پاکستان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، ہم امن پسند ضرور ہیں لیکن کمزور نہیں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،اپنے بیان میں رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ افواج پاکستان نے ثابت کردیا کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی قیادت میں بنیان المرصوص آپریشن نے ثابت کردیا کہ پاکستان کا دفاعی محفوظ ہاتھوں میں ہے، اشتعال انگیزی کا موثر جواب دینے پر افواج پاکستان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، ہم امن پسند ضرور ہیں لیکن کمزور نہیں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔