Live Updates

پوری قوم کو فتح مبارک ہو افواج پاکستان کی جرآت و بہادری قابل فخر ہے

اتوار 11 مئی 2025 16:20

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے جامع مسجد قدیم فردوس دریاخان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو فتح مبارک ہو افواج پاکستان کی جرآت و بہادری قابل فخر ہے بھارتی جارحیت کا جس طرح منہ توڑ جواب دیا ہندوں کی سات نسلیں یاد رکھیں گی ملک کو اس وقت قومی وحدت کی ضرورت ہے حکومت پاکستان کی طرف قومی سلامتی کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے والوں کا یہ فعل درست نہ تھا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں تمام اپوزیشن بلخصوص پی ٹی آئی بارے کہا کہ میں انکے چیمبرز میں جانے کو تیار ہوں ہمیں مل بیٹھ کر قومی وحدت کا پیغام دیناہے اس موقع پر پی ٹی آئی نے جو رویہ دیا وہ قابل افسوس ہے حکومت اور فوج مبارکباد کے مستحق ہیں بحریہ۔

(جاری ہے)

بری۔فضائیہ کے سربرہاان نے پوری دنیا کو ثابت کیا کہ۔افواج پاکستان پہلے نمبر کی سپہ ہے بھارت نے تمام اخلاقی انسانی حدوں کو پامال کیا معصوم بچوں۔خواتین۔بزرگوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا مساجد اور دینی رہنماوں کو ٹارگٹ کیا لیکن افواج پاکستان نے ان شہداء کا بدلہ لے کر اپنی قومی سالمیتی کا تحفظ کیا انڈیا کے اندر جاکر ہمارے شیروں نے جو دندان شکن وار کیا ہے اس سے ہندوستان بھلا نہیں پائے گا ہمارے جوان غیراللہ کی بجائے اللہ کو پکارتے ہوئے للکارتے ہیں نعرہ تکبیر کی صدا سے دشمنوں کے کلیجے پھاڑتے ہیں پاکستان قوم کی جرآت کو سلام جو بھارت کے میزائلوں اور ڈررونوں مارگرانے کے لئے میدان میں تھی جنگ سے لطف اندوز ہورہی تھی میں نے ایک بطور محب الوطن ہونے کے ناطے پاکستان کے ہر مشکل وقت میں اپناکرداراداکیاہے کیونکہ حلالی اولادیں ماوں سے محبت کرتی ہیں یہ ملک مادر وطن ہےمیری جماعت نے جبر وظلم سہہ ہیں بے گناہ کارکنان غائب ہوئے الیکشن میں کیاکیاہوتارہا۔

بے گناہ کارکنان شہید اور مقدمات میں رہے لیکن ہم نے ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ہردور میں ترجیح دی ہے کمال ہے کہ کچھ سیاسی لوگ قومی وحدت سے دور ہیں جن کے دل نرم نہیں ہیں ہمارا ہراس کے ساتھ اتحادہوگا جو اصحاب رسول ﷺ اور اہلبیت سے محبت رکھتاہوگا 27اپریل کو منیار پاکستان کے سایہ تلے ہم نے قومی اتحاد ثابت کیا امید ہے ملک کے مفادات کے لئے مستقبل میں ایسی صورتحال بن جائے۔

ملک کے موجودہ حالات میں جس طرح ہماری قومی میڈیا نے چاہے صحافتی برادری کا جس ادارے سے تعلق تھا وہ قابل تحسین ہے اور سلام پیش کرتاہوں پوری صحافتی برادری کو۔بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا اور شکست اس کا مقدر بنی ہے ہر محاذ پر ذلیل ہورہاہے پوری قوم شکرانے کے نوافل اداکرے۔علامہ محمد احمد کے ہمراہ مولانا عبدالحمید خالد۔مولانا منظوراحمد عکاشہ بھی موجودتھےعلامہ محمد احمد لدھیانوی نے میڈیا کے کردار کے حوالے سے اے پی پی کو ذبردست انداز میں اس کے صحافتی خدمات کو سراہاہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات