Live Updates

iجھالاوان عوامی پینل کے زیر اہتمام یوم تشکر منایا گیا

اتوار 11 مئی 2025 19:05

Cکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2025ء) جھالاوان عوامی پینل کے زیر اہتمام ندیم الرحمن بلوچ کی قیادت میں یوم تشکر کے منانے کیلئے کوئٹہ میٹروپولیٹن سے ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی۔ مظاہرین نے بینرز، پلے کارڈ اور پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ بھارت کو جدید ٹیکنالوجی پر فخر تھا وہ خاک میں مل گیا اس پر کاری ضرب لگ گئی ہے۔

پاک فوج نے بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے گھر میں گھس کر انہیں سبق سکھایا ۔ پاکستان تا قیامت سلامت رہے گا۔ بلوچستان میں حالات خراب کرنے والوںکی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔ مقررین نے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح بھارت اور مودی کو دندان شکن جواب دیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی بھارت کی تمام سازشیں اور غرور خاک میں مل گیا جوکہ قابل تحسین اقدام ہے بلوچستان کے لوگ محب وطن اورملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ 11 مئی کو ہم اظہار تشکر کے طور پر مناکر دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے کوئی بھی ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات بھی نہیںکرسکتی ہے۔ مظاہرین نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات