Live Updates

پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا،سید جہانگیر شاہ

اتوار 11 مئی 2025 20:25

(کوئٹہ (آن لائن)پاک فوج کے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کی ہدایت پر سیاسی و قبائلی رہنما سید جہانگیر شاہ، میر زبیر احمد کی قیادت میں اتوار کو جی اوآر کالونی سے ایک ریلی نکالی گئی جو ائیر پورٹ روڈ سے ہوتی ہوئی بی اے مال کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ ریلی کی شرکا نے بینرز اور پاکستانی جھنڈے اٹھارکھے تھے ریلی کے شرکا پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔

ریلی کے شرکا سے سید جہانگیر شاہ اور زبیراحمد نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا،بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد اورپرعزم ہے ملکی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگاپوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے موثر انداز میں بھارتی جارحیت کونہ صرف روکا بلکہ اسکے 5جنگی طیارے اور 70کے قریب اسرائیلی ساختہ ڈران کو مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے پاکستان کی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بے گناہ معصوم شہری،بچے اور خواتین شہید اورزخمی ہوئے جس کے جواب میں پاک فوج نے آپریشن بیان المرصوص کے ذریعے بھارت کی حساس تنصیبات اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھارت کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا جس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے جسے ہمارے آبا اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کی اپنے ملک کی حفاظت اپنے خون کے آخری قطرے تک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے پوری پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اگراس نے دوبار ہ جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے اس سے کئی گناہ زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات