Live Updates

)کچلاک کے قبائلی رہنماء ملک سرور خان کاکڑ کی قیادت میں افواج پاکستان کے حق میں یوم تشکر کے طور پر ریلی نکالی گئی

اتوار 11 مئی 2025 22:00

ج*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2025ء) کچلاک کے قبائلی رہنماء ملک سرور خان کاکڑ کی قیادت میں افواج پاکستان کے حق میں یوم تشکر کے طور پر ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی مظاہرین نے بینرز، پلے کارڈ اور پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے مودی کا پتلا اور بھارتی پرچم نذر آتش کئے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی جرات و بہادر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر ثابت کردیا ہے کہ وطنِ کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔پاک فوج کے جوانوں نے وطن کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کے سنہری حروف میں یاد رکھی جائے گی۔ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے باوجود ہمارے افواج نے انتہائی احتیاط اور حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے دشمن کوشکست فاش دیکر احسن اقدام اٹھایاپاک فضائیہ کی کارکردگی قابل تعریف ہے شاہین پائلٹس نے ثابت کردیا کہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ مظاہرین نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات