Live Updates

کراچی بندرگاہ پر تیل بردار جہاز دوبارہ لنگر انداز ہونا شروع ہوگئے

اتوار 11 مئی 2025 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)کراچی بندرگاہ پر تیل بردار جہاز دوبارہ لنگر انداز ہونا شروع ہوگئے، 19جہازوں کی ہینڈلنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاک بھارت سیز فائر ہوتے ہی جہازوں کو امپورٹ ایکسپورٹ مال کی ترسیل کیلئے پورٹ آنے کی دوبارہ اجازت مل گئی۔کسٹمز کی کارگو انسپیکشن بھی معمول کے مطابق شروع کر دی گئی ہے۔پورٹ ذرائع کے مطابق (آج)پیر سے کیماڑی منوڑہ کشتیاں بھی معمول کے تحت چلنے کا امکان ہے۔پورٹ اعلامیے کے مطابق پورٹ پر 19جہازوں سے 16لاکھ ٹن تجارتی مال کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات