Live Updates

نولکھا چرچ میں پاک افواج کو سلام پیش کرنے کیلئے بین المذاہب تشکر ریلی کا انعقاد

پیر 12 مئی 2025 00:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) نولکھا چرچ میں پاک افواج کو سلام پیش کرنے کیلئے بین المذاہب تشکر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ بین المذاہب تشکر ریلی میں چیئرمین انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم ماڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل، چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانامحمدعاصم مخدوم اور ہندو رہنما پنڈت بھگت لال کھوکھر نے قیادت کی ۔اس ریلی میں کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے رہنما شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج دنیا کی نمبرون فوج ہے آج اس نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب پاکستان کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں ۔مسجد، مدرسہ ،چرچ، مندر گردوارہ کے لوگ پاک افواج کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر مجید ایبل نے کہا کہ ریلی کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ ہم ہر دم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ہندو رہنما پنڈت بھگت لال نے کہا کہ دشمن نے رات گئے حملہ کیا، ہماری پاک افواج نے جوابی کارروائی کی ہے اور ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات