
عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے ،علیمہ خان
علیمہ خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی وجہ بتا دی، بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ سے تحریک کا آغاز کریں، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی گفتگو
فیصل علوی
پیر 12 مئی 2025
12:50

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ سے تحریک کا آغاز کریں۔ بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اور تحریک کےلئے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔
گفتگوکرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا مزید کہنا ہے کہ میںنے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے۔علیمہ خان کاکہناہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماءجنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو پہنچا دیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفا دینے کی ہدایت جاری کر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔ذرائع کے مطابق جنید اکبر کی جگہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان بتایا گیا تھا۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے فی الحال اس معاملے پر کوئی موقف نہیں دینا چاہتا تھا۔پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی رہنماءجنید اکبر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب کہیں گے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔
مزید اہم خبریں
-
بحیثیت مسلمان اور پاکستانی کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے
-
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
-
حکومت نے رات گئے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا
-
بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو حکومت میں مزید تبدیلیوں اور اصلاحات کی ہدایت کردی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز جب تک بیانات پر معافی نہیں مانگتیں، ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے
-
نیتن یاہو نسل کشی کے باوجود صاف بچ نکلا
-
دربدر روہنگیا مہاجرین بین الاقوامی برادری کے ضمیر کا امتحان
-
جنرل اسمبلی: انڈیا کی طرف سے نام بگاڑنے پر پاکستان کا احتجاج
-
یوکرین پر ایک بار پھر روس کی رات بھر شدید بمباری
-
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تشدد اور آباد کاری میں اضافہ، رپورٹ
-
نوجوانوں کی تحریک کا مقصد منصفانہ اور خوشحال معاشرہ، نیپالی سفیر
-
جوہری ہتھیار ترک کرنا خودمختاری سے ہاتھ دھونے کے مترادف، شمالی کوریا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.