سبی ،اقلیت برادری کی جانب سے یومِ تشکر ریلی، پاک فوج کے حق میں نعرے بازی

پیر 12 مئی 2025 15:05

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سینیٹر ڈھنیش کمار پلیانی اور اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کی ھدایت پر سبی میں اقلیت برادری کی جانب سے یومِ تشکر کے طور پر ایک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مکھی عامر چنڈال نے کی۔ یہ ریلی والمیک مندر اقبال روڈ سے نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے "انڈیا مردہ باد"، "پاکستان زندہ باد"، اور "پاک فوج زندہ باد" کے نعرے لگائے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی فوج پر فخر ہے، جس نے حالیہ آپریشن میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔مزید کہا گیا کہ اقلیت برادری ہر وقت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھی ہمہ وقت تیار ہے۔\378