ضلعی انتظامیہ پشاور کا اہم اقدام، ضلع بھر میں ڈرونز اور کواد کاپٹرز پر پابندی

پیر 12 مئی 2025 15:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکشن 144 CrPC کے تحت ضلع بھر میں ڈرونز اور کواد کاپٹرز کے اُڑانے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے یہ فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سکیورٹی اور کسی بھی قسم کی افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہے اور خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ تمام شہری اس پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں۔