Live Updates

حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بھی بے نقاب ہوگیا

بھارت نے حافظ عبدالرئوف کی تصاویر کا غلط استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکا م کوشش کی

پیر 12 مئی 2025 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)مولانا مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بھی بے نقاب ہوگیا، ان کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیرگردش تھیںجس میں کہا گیا کہ بہاولپور میں بھارتی حملے میں حافظ عبدالرؤف مارے گئے، جن کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق حافظ عبدالرؤف نے بہاولپور میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، جسے حافظ عبدالرؤف کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا، نماز جنازہ کی تصاویر برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے اسکائے نیوز کے پروگرام میں دکھائی تھیں۔

بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کیا گیا کہ فوجی حکام نے حافظ عبدالرؤف کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہے، انہیں بھی بھارت کے حملوں میں مارا جاچکا ہے تاہم حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا، پریس کانفرنس کے دوران ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف کا تازہ ویڈیو بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، حافظ عبدالرئوف پاکستان کی سیاسی جماعت سے منسلک ہیں۔

بھارتی حکومت نے حافظ عبدالرئوف کی تصاویر کا غلط استعمال کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکا م کوشش کی، بھارت کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے پروپیگنڈا کرتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ بہاولپور میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ حافظ عبدالرؤف پڑھا رہے تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات