Live Updates

دیر لوئر ،ڈی سی کی ہدایت پر اے ڈی سی جنرل کی زیر صدارت کھلی کچہری

پیر 12 مئی 2025 16:06

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمدعارف خان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر پائین بشیر خان اور ذید صافی اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ کی موجودگی میں زیر صدارت مشتاق جدون قومی متحسب کھلی کچہری منعقد ھوئی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں عوام نے وفاقی محتسب کے سامنے بجلی ، گیس ، نا درا ، پاسپورٹ آ فس ، پاکستان پوسٹ آ فس ، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام سمیت وفاقی سرکاری اداروں کے بارے میں کھلی کچہری میں اپنی شکا یات درج کرائیں۔

کھلی کچہری کے دوران وفاقی سرکاری اداروں کے حوالے سے شکایات سن کر مو قع پر ہی ہدا یات جا ری کیں۔ وفاقی محتسب نے تمام سرکاری اداروں کے مقامی سربرا ہان کو کھلی کچہری میں عوامی شکایات کو نوٹ کرنے اور قانونی طریقے سے حل کرنے کی ھدایات جاری کیں۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات