Live Updates

وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی کا دورہ،سویلین زخمیوں کی عیادت کی

پیر 12 مئی 2025 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی کا دورہ کیا ۔پاک بھارت کشیدگی کے دوران انڈیا کی بلا اشتعال فائرنگ اور بر بریت سے زخمی ہونے والے سویلین کی عیادت کی ۔شکست خوردہ بھارت فوجوں کی شیلنگ سے معصوم بچے بھی شدید زخمی ہوئے ۔جاری بیان کے مطابق وزیر عظم پاکستان اور آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر دورہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے بچے کا دوسرا بھائی شہید ہو گیا ہے ،اللہ تعالیٰ بچے کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے حوصلے کی داد دی۔انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ، زخمیوں کا مکمل اور مفت علاج حکومت کی ذمہ داری ہے،حکومت زخمی شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر وطن کے دفاع کےلئے متحد ہے،اقوام عالم میں پاکستان کا نام ایک بار پھر ابھر کر سامنےآیا ہے۔پاکستان کے تحفظ سلامتی کےلئے پوری قوم متحد ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے ایک بار پھر زندہ قوم ہونے کا عہد نبھایا ہے، ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑےہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات