Live Updates

سوداگران ہائوسنگ سوسائٹی ملیر کے فورسز کے ریٹائرڈ پرسنز و دیگر نے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی

پیر 12 مئی 2025 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) سوداگران ہائوسنگ سوسائٹی ملیر کراچی کی مین جامع مسجد عائشہؓ سے فرینڈز بیکری تک سوسائٹی کے مکینوں اور فورسز کے ریٹائرڈ پرسنز نے جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا حافظ قاری محمد اکرم کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی جس میں سوسائٹی کے محلہ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین حامد حقانی، ممتاز سماجی شخصیت ملک محمد ریاض ، انجینئر اختر جلیل باجوہ ، پیپلز یونٹی PIAکے مرکزی رہنما محمد اقبال و دیگر بزرگ شخصیات ، نوجوانوں اور طلباء نے شرکت کی اور پاکستان کی فورسز کی کامیابی کے ریلی کے دوران فلک شگاف نعرے لگائے ۔

جبکہ کمانڈر ریٹائرڈ محمد اقبال اور حامد حقانی نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحیت اور بر بریت کو ملیا میٹ کر کے صرف ایک دن میں پاکستان کی فضائی فورس کے پائلٹ نے آسمانوں کے نیچے اور زمین کی بلندی پر بھارت کے مرکزی ایئر بیس پر کامیاب حملہ کر کے دنیا بھر کو حیران کر دیا اور خاص کر بھارت کی فوج اور عوام کو ہوا میں فضائی کرتب دکھا کر صحیح سلامت پاکستان آجانا پائلٹ کی جرأت مندی اور بہادری کو پاکستانی عوام نے بارہا مرتبہ سلام اور مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

سوسائٹی کے ان مرکزی رہنمائوں نے اس بات کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی عسکری قیادت اور فضائی قیادت کا مورال اتنا بلند ہوا ہے جسکو الفاظوں میں تحریر نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر کمانڈر ریٹائرڈ پاک نیوی محمد اقبال نے کہا کچھ ہمارے بھائی یہ کہتے ہیں کہ فوج ملکی بجٹ کا 70%کھا جاتی ہے ۔ ان بھائیوں کو اس جنگ کی حکمت عملی کو سامنے رکھتے ہوئے یہ سوچنا ہوگا کہ فوج کے سپہ سالار اور کمانڈرز فنڈ لے کر اسے پاکستان کی سا لمیت وحدانیت اور پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں خرچ کرتے ہیں اور ہر محاز پر ملکی تحفظ کو اپنی زندگی کا سرمایہ افتخار سمجھتے ہیں اور جنگی ایام میں ہر محاز پر اپنی جان کو جان آفرین کے سپرد کرنے میں کبھی بھی دیر نہیں کرتے یہی جذبہ حب الوطنی بھارت سے ایک دن کی جنگ میں ہمیں نظر آیا جسے ہم زندگی میں کبھی بھی فراموش نہ کر سکیں گے یاد رہے کہ ریلی کے اختتام پر قاری محمد اکرم نے رقت آمیز تفصیلی دعا کروائی اور پاکستان کی فورسز کی ہر محاز پر کامیابی کے لئے بھی دعا کروائی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات