وزیرلوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے اسلم بٹ ،راج محمد چوہان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

پیر 12 مئی 2025 17:30

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور اہلیان حویلی نے جس دلیری اور جرأت سے بھارتی جارحیت اور بربریت کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی،آزاد کشمیر اور اہلیان حویلی اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے اسلم بٹ ،راج محمد چوہان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بزدل بھارت کا چہرہ ساری دنیا میں بے نقاب اور شکست فاش ہوا ہے، پاکستان ایک عظیم مملکت ہے جس دفاع ناقابل تسخیر ہے ،ہم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ بعدازاں وزیر حکومت بھارتی گولہ باری میں متاثرہ گھرانے سے ملے اور ان کی حوصلہ افرائی بھی کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین ،ایس ایس پی عطا الرحمان اور دیگر ضلعی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔