Live Updates

مولانا حسرت موہانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اسلم فاروقی

پیر 12 مئی 2025 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے اردو کے معروف شاعر اور مجاہد آزادی مولانا حسرت موہانی کے 74ویں یوم وفات کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا حسرت موہانی جن کا اصل نام سید فضل الحسن تھا اور جنہوں نے انقلاب زندہ باد کا نعرہ دیا انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اسلم خان فاروقی نے بیان میں مزید کہا کہ مولانا حسرت موہانی نے مسلم لیگ کے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی تھی اور مسلم لیگ کے ٹکٹ پر ہی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے، آزادی کے وقت مولانا حسرت موہانی ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی کے مسلمان رکن تھے اور اس حیثیت میں مولانا حسرت موہانی نے آزادی کے بعد بھارت کے مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے طرز عمل کا مقابلہ کیا جبکہ ایک بار پاکستان کا بھی دورہ کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات